چمن بارڈر پر افغان بچوں کے پولیو سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلے پر پابندی کا فیصلہ
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیرصدارت انسداد پولیو ڈویژنل ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں چمن بارڈر پر افغان بچوں کے پولیو سرٹیفکیٹ کے بغیر داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق کمشنر کوئٹہ امجد علی خان نے کہا کہ افغان صوبہ قندھار میں اب تک پولیو کے 5 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ قلعہ عبداللہ کے علاقے ٹہلا خان میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونا لمحہ فکریہ ہے۔