• news

وزیراعلی خیبر پی کے نے نیشنل ایکشن پلان کا بیڑا غرق کر دیا: غلام احمدبلور

پشاور (بیورو رپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء و رکن قومی اسمبلی حاجی غلام احمد بلور نے وفاقی حکومت کو پشاور میں گیس کی قلت ایک ہفتے میں دور کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔بلور ہاوس پشاور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ فاٹا کے مسئلے پر وفاق مولانا فضل الرحمٰن کے سامنے بے بس ہے، حکومت فاٹا کا اصلاحاتی بل پارلیمنٹ میں لے آئے اور فاٹا میں کارخانو ں پر بل لاگو نہیں ہو تے عمران خان کی شادی کی خبر سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شادی کرنا گناہ نہیں، اس کو برقرار رکھنا اصل بات ہے عمران خان سے پوچھنا چاہیئے کہ وہ مذہبی ہے، سیاسی ہے یا ماڈرن؟ اور پرویز خٹک کس کی سیاست کر رہے ہیں عمران خان کی یا اپنی ، تبدیلی لانے کے نام پر سب کچھ برباد کردیا گیا نیشنل ایکشن پلان کا بیڑہ غرق کر دیا ٹرمپ کا بیان قابل مذمت ہے ‘ہم نے قربانیاں دی ہیں امریکہ مزید کیاچاہتا ہے؟ ایم ایم اے کی وہ اہمیت نہیں رہی جو 2002 میں تھی 2 سوتنوں کی طرح 2 مولانا کیسے اکٹھے رہ سکتے ہیں جس طرح دو سوتن گزارا نہیں کر سکتے اسی طرح دو مولانا کیسے اکھٹے ہو سکتے ہیں غلام بلور کی پریس کانفرنس کے دوران سابق ایئر چیف مارشل اصغر خان مرحوم کیلئے فاتحہ خوانہ بھی کی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن