• news

گاندھی کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کی ضرورت نہیں: بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ موہن داس گاندھی کے قتل کی دوبارہ تحقیقات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔بھارتی سپریم کورٹ کے جسٹس ایس اے بوڈلے اور جسٹس نگسوارا پر مشتمل دو رکنی بنچ نے گاندھی قتل کیس کی سماعت کی۔ سینئر ایڈووکیٹ امرندرا سارن نے عدالت کو بتایا کہ قاتل، اسکا نظریہ اور آلہ واردات کی نشاندہی ہوچکی ہے اور اس کیس کی مزید تحقیقات کی ضرورت نہیں۔ درخواست گزار نے گزشتہ سال موقف اختیار کیا تھا کہ گاندھی کو تین کے بجائے 4 گولیاں ماری گئیں اور چوتھی گولی کسی دوسرے شخص نے ماری تھی جس کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں۔ خیال رہے گاندھی کو 30 جنوری 1948 ءکو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جس کے الزام میں نتھو رام گوڈسے اور مزید 2 افراد کو سزائے موت دی گئی۔
بھارتی سپریم کورٹ

ای پیپر-دی نیشن