• news

عمران پیرنی سے شادی کرکے تبدیلی لے آئے سندھ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی معاملہ نہیں: ناصر شاہ

سکھر (آئی این پی) سندھ کے وزیراطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان پیرنی سے شادی کرکے وہ تبدیلی لے آئے ہیں جو وہ لاناچاہتے تھے شادی ان کا ذاتی مسئلہ ہے مگر ہمیشہ پیر مریدنیوں سے شادی کرتے تھے مگروہ یہ بڑی تبدیلی لائے ہیں انہیں ایک کی نہیں چار کی اجازت ملی ہے وہ ویسے بھی تو فارغ کرسکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں تحریک عدم اعتماد لانے جیسا کوئی معاملہ نہیں ہے اور نہ ہی ایسی کوئی صورتحال ہے۔

ای پیپر-دی نیشن