لاہور، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، مزاحمت پر دکاندار زخمی
لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کر نے پر فائرنگ کر کے ایک شہری کوشدید زخمی کردیا ہے۔ہنجروال کے علاقہ نسیم چوک میں حاجی محمد کی دکان میں دو ڈاکو گھس آئے اور لوٹ مار شروع کردی۔اس دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں فائرنگ کر کے حاجی محمد کوشدیدزخمی کر دیا اور دکان سے ہزاروں روپے نقدی اور موٹرسائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں۔ ڈاکوؤں نے گلشن راوی ایف بلاک کے رہائشی عبدالحفیظ کے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر7لاکھ مالیت ،ڈیفنس سی میںاحمد کے گھر سے 4لا کھ ما لیت، نواب ٹائون میں احمد بخش کے گھر سے2لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون اور دیگر سامان ،مسلم ٹا ئو ن میںغلا م جا ویدکی فیملی سے 2لا کھ20ہزار مالیت ،پر انی انا ر کلی میںمہتا ب کی فیملی سے 1لا کھ90ہزار مالیت ، وحد ت کا لو نی میں انو ار کی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ مالیت ،ما ڈل ٹا ئو ن میںنو ید کی فیملی کو یر غما ل بنا کر80ہز ار مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل فون،مصطفی آباد انفنٹری روڈ پر الیاس کی موبائل فون فرنچائزسے4 لاکھ 30ہزار مالیت،باغبانپورہ میں بابر سے ایک لاکھ 65ہزار روپے اورموٹرسائیکل ،اسلام پو رہ میں کامران سے 95ہزارروپے،جوہرٹائون میں کاشف سے 75ہزارروپے،سمن آباد میں شہزاد کی دکان سے 70ہزارروپے اور موبائل فون ،گرین ٹائون میں عندلیب سے 26ہزارروپے اور موبائل فون ، شاہدرہ میں احمد رانا سے 25ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے ریس کو رس سے فیصل، ساندہ میں شبیر کی گاڑیاں جبکہ شاہدرہ میں محبوب ،مغلپورہ سے ناصر،ستوکتلہ میں یعقوب،مصطفی ٹائون میں عارف،غازی آباد سے عمر ، لیاقت آباد میںنعیم کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔