• news

کراچی: گارڈ نے ساتھی کی مدد سے سرکاری بنک کے 25لاکرز توڑ کر زیورات لوٹ لئے

کراچی (صباح نیوز) کراچی رضویہ سوسائٹی میں واقع سرکاری بینک کے گارڈ نے ساتھی کی مدد سے 25 لاکرز توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات لوٹ لئے۔کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں واقع سرکاری بینک کے گارڈ نے اپنے ساتھی کی مدد سے بینک میں رکھی جیولری لوٹ لی۔ایس ایس پی کراچی وسطی کا کہنا ہے کہ بینک کے لاکرز میں موجود نقدی محفوظ رہی تاہم گارڈ نے اپنے ساتھی کی مدد سے 25 لاکرز کو توڑ کر تمام طلائی زیورات لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہوگیا۔ نقب زنی کی واردات میں ملوث گارڈ صرف 3 روز قبل ہی بینک میں نوکری کے لئے آیا تھا اور اسے ایک نجی کمپنی کی معرفت سے نوکری دی گئی تھی۔ ملزمان نے چوری کی واردات میں گیس سلنڈر اور لوہے کے راڈ استعمال کئے تاہم خوش قسمتی سے بنک میں موجود نقدی محفوظ رہی۔حکام نے بتایا کہ نجی کمپنی کی انتظامیہ سے گارڈ سے متعلق کوائف لے لئے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن