پی پی 20 چکوال میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ آج ہو گی
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پنجاب کے حلقہ پی پی20 چکوال میں ضمنی الیکشن کےلئے پولنگ(آج) منگل کو ہوگی جو صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ نشست (ن) لیگ کے ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان کے انتقال پر خالی ہوئی تھی۔ حلقہ میں پانچ امیدواروں میں مقابلہ ہوگا،ن لیگ،پی ٹی آئی،اے این پی،تحریک لبیک پاکستان،پاکستان تحریک انسانیت کے امیدوار میدان میں ہیں۔ 237 پولنگ اسٹیشن اور 596 بوتھ بنائے گئے ہیں جو میونسپل کمیٹی چکوال میونسپل کمیٹی بھون اور 17 یونین کونسل پر مشتمل ہیں،پانچ امیدواروں کے پانچ آبائی پولنگ سٹیشن انتہائی حساس ترین اور 50 حساس ترین ہیں۔ جن میں فوج اور رینجرز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اس موقع پر تحصیل چکوال،کلرکہار میں چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔ الیکشن کمےشن نے چکوال میں ضمنی انتخابات کی انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر سابق وزےر اعظم نواز شرےف کی آمد میں ن لیگ کے امےدوار حےدر سلطان کی حماےت میں عوامی اجتماع سے خطاب کرنے پر ن لیگ کے امےدوار کو نوٹس جاری کر دےا ،الیکشن کمےشن نے نوٹس میں واضح کیا ہے کہ قانون کے مطابق تمام امےدواروں اور جماعتوں کو آگاہ کیا گےا تھا کہ 7 جنوری کو رات بارہ بجے انتخابی مہم ختم کر دی جائے اس کے بعد کسی جماعت کو انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی لہذا 8جنوری کو شام کو ضمنی انتخابات والے حلقے میں نواز شرےف کی امےدوار حےدر سلطان کے گھر آمد اور عوام سے خطاب پر امےدوار الیکشن کمےشن کو جواب داخل کرےں کہ انہوں نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کےوں کی ہے۔
ضمنی الیکشن