نئے وزیر قانون چوہدری محمود بشیر ورک آج حلف اٹھائیں گے
اسلام آباد(صباح نیوز)چوہدری محمود بشیر ورک آج منگل کو وفاقی وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، یہ عہدہ زاہد حامد کے استعفی دینے کے بعد خالی ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے زاہد حامد کے استعفی سے خالی ہونے والے عہدے کے لئے چوہدری محمود بشیر ورک کو وفاقی وزیر قانون زاہد حامد بنانے کا فیصلہ کیا تھا، بشیر محمود ورک آج وفاقی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھائیں گے۔چوہدری بشیر محمود ورک کا شمار سینئر وکلا میں ہوتا ہے، وہ این اے ستانوے گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔یاد رہے کہ چھبیس نومبر کو وزیر قانون نے رضاکارانہ طور پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو استعفی پیش کیا تھا۔