• news

چیف شماریات آصف باجوہ عہدے سے سبکدو ش ہوگئے

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان بیورو برائے شماریات کے چیف شماریات آصف باجوہ عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ گزشتہ روز پاکستان بیورو برائے شماریات سے جاری بیان کے مطابق آصف باجوہ 3 جولائی 2017ء سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ مزید برآں مردم و خانہ شماری برائے 2017ء کیلئے کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کنٹریکٹ پر ان کی تقرری کی مدت 3 جنوری 2018ء کو ختم ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن