نیب نے خیبر پی کے حکومت کے سوات میں ہوٹل، چیئر لفٹ کیلئے 275 ایکڑ اراضی دینے کی انکوائری شروع کردی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوات کے علاقے مالم جبہ میں گڑبڑ گھٹالہ نیب کے راڈار پر آگیا۔ چیئرمین نیب کے حکم پر انکوائری شروع کردی گئی۔ مالم جبہ میں ہوٹل کیلئے 5 اور چیئر لفٹ کیلئے 12 ایکڑ دینے تھے لیکن خیبر پی کے حکومت نے 275 ایکڑ زمین دیدی۔ ٹورزم کارپوریشن نے 12 ایکڑ زمین ہی دینے کا دعویٰ کیا ہے۔