عمران کچھ نہ بھی کریں تو الیکشن کمشن کا نوٹس‘ لاڈلے کی قانون شکنی پر کیوں اعتراض نہیں: فواد چودھری
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورہ چکوال پر اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمشن کو لاڈلے کی قانون شکنی پر کیوں اعتراض نہیں؟ عمران خان کچھ نہ بھی کریں تو نوٹس موصول ہوجاتا ہے۔ پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ ضمنی انتخاب سے 24 گھنٹے پہلے مہم کی اجازت نہیں ہوتی، ہم الیکشن کمشن کے دوہرے معیار کی شدید مذمت کرتے ہیں، آنکھیں بند کر لینے سے الیکشن کمشن کی ساکھ پر سوال اٹھیں گے۔