شادی کی خواہش جرم بن گیا، ایسے حملوں سے عزم مزید پختہ ہوا: عمران
اسلام آباد(آئی این پی +نوائے وقت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ گزشتہ تین روز سے پریشان ہوں کہ کیا میں نے بینک ڈکیتی کی،شادی کی خواہش ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔ عمران خان نے سماجی رابطہ کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مختلف ٹوئٹس میں کہا گزشتہ تین روز سے پریشان ہوں کہ کیا میں نے بینک ڈکیتی کی، قوم کے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کیے، کیا سانحہ ماڈل ٹان کا حکم دیا یا ملک کے خفیہ راز بھارت کو دیئے۔ میں نے ان جرائم میں سے کوئی جرم نہیں کیا اور اگر کچھ کیا تو شادی کی خواہش رکھنا ہی میرا سب سے بڑا جرم ہے۔ انہوں نے کہا عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ ایسی خبروں سے کوئی پریشانی نہیں لیکن ان کو صرف نوازشریف کی مہم سے اپنے بچوں اور بشری بی بی کی فیملی سے متعلق تشویش ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا مخالفین سن لیں ایسی مہم سے ان کے خلاف لڑنے کا عزم اور مضبوط ہو گا۔ انہوں نے کہا وہ شریف فیملی کو 40 سال سے جانتے ہیں اور شریف فیملی کی ذاتی زندگی بے نقاب کرنا انہیں بالکل بھی زیب نہیں دیتا۔
عمران