پارٹی صدارت: اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف‘ چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب کر لیا
اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف کیس میں نواز شریف، چیف الیکشن کمشنر، سیکرٹری سٹیبلشمنٹ، سیکرٹری کابینہ‘ سیکرٹری قانون سے30 جنوری سے پہلے جواب طلب کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دئیے۔ عدالت نے حکم دیا آئندہ سماعت سے پہلے سابق وزیراعظم نوازشریف جواب عدالت میں جمع کرائیں۔ نواز شریف کے خلاف عمران خان، شیخ رشید، پیپلز پارٹی اور جمشید دستی سمیت 13 افراد نے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔ نواز شریف کے خلاف درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا سابق وزیراعظم کی پارٹی اجلاس کی صدارت کرنا پولیٹیکل پارٹیز ا?رڈر کی دفعہ پانچ اور آئین کے آرٹیکل 17سے متصادم ہے۔