• news

ٹیسٹ رینکنگ : اظہر علی ترقی پاکر ساتویں پوزیشن پر آگئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کاجنوبی افریقہ کے گیسو رباد انے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کو پییچھے چھوڑے ہوئے بائولرز میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی ترقی ہو گئی ‘اظہر علی دو درجے ترقی پاکر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں ۔ ورنن فیلنڈر چھٹی اور جوش ہیزؒل ووڈ پانچویں نمبر ہیں ۔ پاکستان کے یاسر شاہ نے ایک درجہ ترقی کرکے چودھویں پوزیشن سنبھال لی ہے ۔ بلے بازوں میں آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ بدستور سر فہرست ہیں۔ جوروٹ نے دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے ۔کوہلی تیسرے اور کین ولیم سن چوتھے نمبرپر ہیں ۔ ہاشم آملہ دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں ۔ عثمان خواجہ انیسویں نمبر آگئے ہیں ۔ آل رائونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر ہیں ۔ ٹیموں میں بھارت پہلے ‘جنوبی افریقہ دوسرے ‘آسٹریلیا تیسرے ‘نیوزی لینڈ چوتھے ‘انگلینڈ پانچویں ‘سری لنکا چھٹے ‘پاکستان ساتویں ‘ویسٹ انڈیز آٹھویں ‘بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن