• news

سلطان راہی کی برسی منائی گئی‘ ریڈیو پاکستان پر خصوصی پروگرام نشر

لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارسلطان راہی کی 22 ویںبرسی گزشتہ روزمنائی گئی ۔اس موقع پرمرحوم کے بیٹے اداکار حیدرسلطان نے اپنی رہائش گاہ جی اوآرمیں تقریب کااہتمام کیاجس میں فلمی صنعت سے وابستہ مختلف افرادنے شرکت کی ۔اس موقع پرقرآن خوانی کا اہتمام کیاگیااورانکی بخشش کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔دعاسے قبل حیدرسلطان نے سلطان راہی کی قبرپرحاضری دی ،چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ۔انکے ہمراہ سلطان راہی کے پرستار بھی موجودتھے۔تقریب میںشرکت کرنے والوں میں مصنف وہدایتکار ناصر ادیب، اداکار اچھی خان،سماجی شخصیت سہیل ضیابٹ ،ندیم پہلوان،حاجی فیصل، اظہر ملک، گلوکار محمد سہیل، ڈرامہ پروڈیوسراسحاق چودھری اورظفرعباس کے علاوہ دیگرفلمی شخصیات اورمرحوم کے پرستارشامل تھے۔ریڈیو پاکستان لاہور نے پاکستانی سینما کے لیجنڈ سپر سٹار سلطان راہی کی 22ویں برسی کے موقع پر خصوصی پروگرام فن کا سلطان نشر کیا جس کی تحریر وپروڈکشن مدثر قدیر کی تھی ۔پروگرام میں سلطان راہی مرحوم کی فلموں کے ڈائیلاگ اور ان پر فلمائے گئے گیتوں کی خوبصورت مکسنگ تھی پروگرام میںمعروف فلم رائٹر ڈائریکٹر پرویز کلیم اورمصنف و ہدایتکار مصنف ناصر ادیب مرحوم کی شخصیت اورفن پرروشنی ڈالی ۔

ای پیپر-دی نیشن