• news

پاکستان پولو کپ : مزید ایک میچ کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام پاکستان پولو کپ 2018ء کے دوسرے روز ایک میچ کھیلا گیا جس میں ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس نے ڈائمنڈ پینٹس کو 6-4 سے ہرا دیا۔ میچ میں ماسٹر پینٹس /ای ایف یو انشورنس کی طرف سے باپ بیٹا تیمور مواز خان اور حمزہ مواز خان نے تین تین گول سکور کیے۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے ایلگو کیسٹینو نے دو جبکہ میر حذیفہ احمد اورعمر اسجد ملہی نے ایک گول سکور کیا۔ آج بروز بدھ اولمپیاء کا مقابلہ زرعی ترقیاتی بینک سے ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن