• news

امریکی اداکارہ اوپرا ونفری نے 2020ء میں صدارتی الیکشن لڑنے کا عندیہ دیدیا شکست دے سکتا ہوں: ٹرمپ

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ کی مشہور ٹی وی میزبان اور اداکارہ اوپرا ونفری نے 2020ء میں صدارتی الیکشن لڑنے پر غور شروع کردیا‘ اوپرا ونفری کے اثاثوں کی مالیت دو ارب ڈالر ہے، اوپرا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ ڈیموکریٹ کی طرف سے 2020ء کے صدارتی الیکشن میں حصہ لے سکتی ہیں۔ ادھر ٹرمپ نے اوپرا ونفری کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی خبروں پر تبصرہ کرتے کہا اوپرا ونفری کو صدارتی الیکشن میں شکست دے سکتا ہوں۔ انہیں پسند کرتا ہوں لیکن صدارتی الیکشن میں ان کے حصہ لینے پر شبہ ہے۔

ای پیپر-دی نیشن