دہشت گردی، انتہاپسندی ،غربت ، بیروز گاری بڑ ے عا لمی چیلنجز ہیں : ایاز صادق
اسلام آباد(صباح نیوز)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمان قوم کی امنگوں کی ترجمان ہوتی ہے، سیکورٹی اور بین الاقوامی امور پر فیصلہ سازی میں پارلیمان کی آرا ء کو شامل کیا جانا چاہیے۔ دہشت گردی انتہاپسندی ،غربت ، نا خواند گی اور بیروزگاری بڑ ے عا لمی چیلنجز ہیں جن پر علم ،مہارت اور تجربات کے تبادلوں سے قابو پایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزدولت مشترکہ کے سپیکرز اور پریزائیڈنگ آفیسر کی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس وکٹوریہ جمہوریہ سیچلز میں جاری ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ سپیکر عوامی نمائندوںکا منتخب کردہ نمائندہ ہوتا ہے اور اس کا کردار نہ صرف ایوان میں متنازعہ کاروائی بلکہ ملک کو متاثر کرنے والے معاملات میں بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔انہو ںنے دولت مشترکہ کے سپیکروں کو قومی اسمبلی پاکستان میں 88فرینڈز شپ گروپ کی تشکیل کے اقدام سے بھی آگا ہ کیا جو دوست ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔