• news

نیوجرسی: نام بدل کر آنے والے بھارتی کی امریکی شہریت ختم

نیویارک(اے ایف پی) امریکہ میں نام بدل کر داخل ہونے والے بھارتی بال جندر سنگھ کی امریکی شہریت ختم کردی گئی۔ بال جندر نے 2006 میں امریکی خاتون سے شادی کرنے کے بعد نیوجرسی میں امریکی شہریت حاصل کی تھی۔ ملزم 1991میں دویندر سنگھ کے نام سے امریکہ داخل ہوا تھا۔ جسٹس ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے فراڈ میں ملوث کسی تارکین وطن کو معاف نہیں کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن