پھولنگر: طلاق سے دلبرداشتہ لڑکی نہر میں کود گئی، موٹر وے پٹرولنگ افسر نے بچالیا
پھولنگر (نوائے وقت رپورٹ) موٹر وے پولیس کے انسپکٹر نے نہر میں کود کر لڑکی کو بچالیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پھولنگر قصور کی 22 سالہ لڑکی طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہو کر گھر سے نکل یاور لنک جنگل کینال میں کود گئی۔ لوگوں نے دیکھ کر شور مچا دیا۔ موٹر وے پٹرولنگ آفیسر انسپکٹر زاہد گاڑی سے اترے اور نہر میں چھلانگ لگا کر لڑکی کو بچالیا۔ ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ ڈی آئی جی موٹر وے مرزا فاران کے نوٹس میں آیا تو انہوں نے انسپکٹر زاہد کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ موٹر وے پر پولیس عوامی خدمت پر عمل کررہی ہے۔