• news

نارنگ منڈی: گیس کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف عوام کا پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

نارنگ منڈی/ کوٹ رادھا کشن (نامہ نگار + نمائندہ نوائے وقت) نارنگ منڈی و گرد و نواح میں سوئی گیس کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث متاثرہ لوگوں نے پریس کلب کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ یہاں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ مجبوراً بازاری کھانا کھانے پر مجبور ہیں۔ کوٹ رادھا کشن شہر اور گردونواح میں شدید سردی کے باعث سوئی گیس کا پریشر کم ہوچکا ہے جس سے صارفین کوشدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ صبح اور رات کے وقت کم پریشر کے باعث کھانا گھر میں تیار نہ ہونے کے باعث لوگ مجبوراً کھانا کھانے کیلئے ہوٹلوں کا رخ کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن