سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیموں کیلئے چندہ جمع کرانے کا غلط استعمال روکنے کیلئے بل تیار کر لیا
کراچی(این این آئی) سندھ پولیس کے محکمہ انسداد دشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیموں کی جانب سے فلاحی کاموں کیلئے چندہ جمع کرنے اور اس کے غلط استعمال کو روکنے کے خلاف بل کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ دی چیریٹیبل فنڈز (ریگولیشن آف کلیشن) ایکٹ 2018 کا دائرہ کار صرف ان خیراتی اداروں پر ہوگا جن کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔ ڈاکٹر ثنانے بتایا کہ کالعدم تنظیمیں خیراتی اداروں کو بطور فرنٹ لائن بنا کر مخیرحضرات اور عوام سے خیرات اور عطیہ وصول کرکے اپنی تخریبی کارروائیوں کیلئے مالی وسائل جمع کرتے ہیں۔انہوںنے کہا مساجد، خانقاہوں، درگاہوں اور محکمہ اوقاف کے زیرِ انتظام مزارات پر نصب چندہ جمع کرنے کے باکس پر مذکورہ بل کا اطلاق نہیں ہوگا۔