مالی معلومات ازخود موصول ہونے والے 101 ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) کثیر القومی معاہدے کے تحت ان ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جن سے مالی معلومات ازخود موصول ہو جایا کریں گی۔ فہرست میں 101 ممالک شامل ہیں۔ پاکستان نے معاہدہ پر دستخط کر رکھے ہیں اور اس سال معاہدہ پر عملدرآمد مؤثر ہو جائے گا۔ اس فہرست میں جو اہم ممالک شامل ہیں ان میں آسٹریلیا‘ آسٹریا‘ بحرین‘ بیلجیئم‘ کینیڈا‘ چین‘ قبرص‘ ڈنمارک‘ فرانس‘ جرمنی‘ یونان‘ بھارت‘ اٹلی‘ جاپان‘ کویت‘ نیوزی لینڈ‘ قطر‘ روس‘ سعودی عرب‘ ترکی‘ یو اے ای ‘ برطانیہ شامل ہیں۔