دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شمولیت کے خواہاں ہیں:افغان صدر
کابل (آئی این پی) افغانستان کے صدر اشرف غنی نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان چین کے ساتھ تعلقات پر بہت توجہ دیتا ہے اور چین کے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کی تعمیر میں حصہ لینا چاہتا ہے۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق افغانستان میں چین کے نئے سفیر لیو جینگ سونگ نے اپنی سفارتی اسناد افغان ایوان صدر میںپیش کیں۔ اشرف غنی نے کہا افغانستان چین کے ساتھ تعلقات پر بہت توجہ دیتا ہے۔ چین، افغانستان کے لیے ایک دائمی اور قابل اعتماد سٹرٹیجک تعاون کا ساتھی ہے۔