ہانگ کانگ: بھارتی فضائی میزبان 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر سمگل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی
نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت میں جیٹ ایئر ویز کی فضائی میزبان 4 لاکھ 80 ہزار 200 امریکی ڈالر جن کی مالیت بھارتی کرنسی میں 3 کروڑ 24 لاکھ روپے بنتی ہے، ہانگ کانگ سمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ نئی دہلی کی رہائشی 25 سالہ ایئر ہوسٹس بڑی تعداد میں امریکی کرنسی ہانگ کانگ سمگل کرنا چاہتی تھی اور اس نے کرنسی اپنے سامان میں بڑی مہارت کے ساتھ چھپا رکھی تھی۔