ملتان : ہائی پروفائل دہشت گرد محمد نواز کو علاج کیلئے ساہیوال جیل سے نشتر لایا گیا پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی
ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی پروفائل دہشت گرد کو گزشتہ روز ساہیوال جیل سے علاج کے لئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا۔ 3 گھنٹے ایمرجنسی میں زیرعلاج رہنے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ساہیوال سے ہائی پروفائل دہشت گرد محمد نواز کو نشتر ہسپتال لایا گیا۔ اس موقع پر دونوں اضلاع کی پولیس نفری کے علاوہ حساس اداروں کے اہلکار بھی نشتر ہسپتال کی ایمرجنسی میں موجود رہے۔ اس سلسلے میں ڈاکٹروں نے بتایا کہ مریض کو انتڑیوں کا مسئلہ تھا جس پر سرجی تجویز کی گئی تاہم ٹیسٹ رپورٹس آنے کے بعد محمد نواز دہشت گرد مریض نے سرجری کرانے سے انکار کر دیا۔