• news

بھارت نے بنگلہ دیش‘ میانمار کے بعد افغانستان کو بھی ’’چونا‘‘ لگا دیا

کابل (آئی این پی) بھارت نے بنگلادیش اور میانمار کے بعد افغانستان کو بھی چونا لگادیا، نئی دہلی نے کابل کو ایک لاکھ دس ہزار ٹن ناقص گندم فروخت کردی، ہزاروں افراد بیمار ہونے پر افغان حکام اور میڈیا چلانے لگا۔ بھارت نے بنگلہ دیش کو استعمال شدہ اور ناقص طیارے اور اسلحہ فروخت کیا۔ میانمار کو مسلمانوں کے خلاف کارروائی کے لئے دئیے گئے جدید اسلحے کے ساتھ پرانا اسلحہ بھی فروخت کیا۔ نئی دہلی نے 2 پڑوسی ملکوں کو چونا لگانے کے بعد اب افغانستان کو بھی ناقص اور انسانی صحت کے لئے مضر گندم فروخت کردی۔افغان حکام کا کہنا تھا گندم انسان کے کھانے کے قابل نہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن