خرم دستگیر کا دورئہ طورخم بارڈر آہنی باڑ اور سکیورٹی کا جائزہ لیا
لنڈی کوتل (نامہ نگار) وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے بارڈر پر آہنی باڑ اور سکیورٹی کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے سکیورٹی ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے پاک افغان سرحد پر آہنی باڑ کی تنصیب کا جائزہ لینے کیلئے لنڈی کوتل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل وسیم اشرف بھی موجود تھے۔ کمانڈنٹ خیبر رائفلز کرنل فرخ ہمایوں نے وفاقی وزیر کو آہنی باڑ اور بارڈر سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ وزیر دفاع نے پاک افغان سرحد پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی فورسز کے اقدامات اور سکیورٹی کی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔