خواتین سے زیادتی کرنے والے کو 30 برس قید، صومالی لینڈ میں پہلی بار قانون منظور
موغادیشو (اے ایف پی) 1991ء میں افریقی ملک صومالیہ سے آزادی حاصل کرنے والی خودمختار ریاست میں ارکان پارلیمنٹ نے خواتین سے زیادتی کرنے والوں کو 30 برس تک قید کی سزا دینے کا پہلی بار بل منظور کرلیا۔ صومالی لینڈ کے ایوان زیریں میں 51 ارکان میں سے 46 نے حق میں ووٹ دیا۔ اب یہ بل صدر کے دستخط سے قبل ایوان بالا میں جائے گا۔ سماجی امور کے وزیر ہنداغنی نے کہا قانون سازی خواتین کی فتح ہے۔