• news

پیلٹ گن کی فائرنگ کے باعث بینائی سے محروم کشمیری لڑکی نے میٹرک کرلیا

سرینگر(بی بی سی ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والی انشا مشتاق کا گھر دو سال پہلے ماتم کدہ تھا۔ انشا کی آنکھوں میں عوامی احتجاج کے دوران اس وقت پیلٹ گن کے مہلک چھرے لگے، جب فورسز نے مظاہرین کے خلاف چھروں کی فائرنگ کی۔ سرینگر سے دلی تک کئی ماہ کے علاج کے بعد معلوم ہوا کہ معصوم انشا اب کبھی دیکھ نہیں پائے گی۔ وہ عمر بھر کے لیے نابینا ہوگئی۔ لیکن انشا نے فیصلہ کیا کہ وہ تعلیم کا سفر جاری رکھیں گی۔ آج انشا نے دسویں جماعت کے امتحان میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن