دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقی سکواڈ کا اعلان‘ اولیور اور نگیدی شامل
سنچورین(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے اور ڈیل اسٹین کی انجری کے بعد ڈین اولیور اور لنگی نگیدی کو پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔سکواڈ کی قیادت فف ڈوپلیسی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ہاشم آملا، ٹیمبا باووما، تھیونس ڈی برون، کوئنٹن ڈی کوک، اے بی ڈی ویلیئرز، ڈین ایلگر، کیشپ مہاراج، ایڈن مرکرم، مورنے مورکل، کرس مورس، ایندائل فلکوایو، ورنن فلینڈر، کگیسو ربادا، ڈین اولیور اور لنگی نگیدی شامل ہیں۔دوسرا ٹیسٹ 13 جنوری سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔