عثمان شنوار ی نے مکمل فٹنس کیلئے سخت ٹریننگ کا آغازکر دیا
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر )کمر کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے فاسٹ باولر عثمان شنواری نے سخت ٹریننگ کا آغاز کر دیا ۔بائیں ہاتھ کے فاسٹ باولر عثمان شنواری گزشتہ برس سری لنکا کے خلاف سیریز میں کمر کی تکلیف کا شکار ہو ئیتھے، جس کے بعد انہوں نے ہلکے پھلکے انداز میں فٹنس کی بحالی کے پروگرام میں حصہ لینا شروع کیا۔پہلے مرحلے میں تو عثمان شنواری نے رننگ کا آغاز کیا اور اب انہوں نے جم میں سخت مشقیں شروع کر دی ہیں جبکہ معالجوں نے عثمان شنواری کو مکمل ریکوری کیلئے6 سے 8 ماہ کا کہا تھا۔