تیسرا ون ڈے ‘ نیوزی لینڈ سکواڈ کا علان ‘گرینڈ ہوم کی واپسی
لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کیلئے سکواد کا اعلان کر دیا ۔ آل راﺅنڈر کولن ڈی گرینڈ ہو کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ انہیں زخمی جارج وور کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔31سالہ گرینڈ ہوم والد کے انتقال کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز نہیں کھیل سکے تھے ۔انہوں نے بارہ ایک روزہ میچوں میں نیوزی لینڈ کی جانب سے 214رنز بنارکھے ہیں اور 8وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان کین ولیم سن ‘ٹوڈ ایسٹل ‘ٹرینٹ بولٹ ‘فرگوسن ‘کولن ڈی گرینڈ ہوم ‘مارٹن گپٹل ‘میٹ ہنری ‘ٹام لاتھم‘کولن منرو ‘ہنری نکولس ‘مچل سیٹنٹڑ ٹم ساﺅتھی اور روز ٹیلر شامل ہیں ۔