• news

ایم سی سی انے کرکٹرز کے معاوضوں میں فرق ختم کرنے کی تجویز دیدی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) ایم سی سی نے کہا ہے کہ تمام کرکٹ بورڈ ز کو کھلاڑیوں کے معاوضوں کی طرف توجہ دینا ہوگی اوررقوم کے فرق کو ختم کرنا ہو گا۔ ایم سی سی ورلڈ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ رو ز ہو ا جس میں تجاویز پیش کی گئیں ۔اجلاس میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور انگلینڈ کے جونی بیئر سٹو نے شرکت کی اور تجاویز پیش کیں ۔ دونوں کھلاڑیوں نے کہا کہ دنیا میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں بہت زیادہ فرق ہے ۔کم معاوضہ لینے والے کھلاڑی کرپشن کا شکار ہوسکتے ہیں ۔ٹی ٹونٹی کی وجہ سے بنگلہ دیش میں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی طرف توجہ کم ہو گئی ہے ۔ سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آئی سی سی کھلاڑیوں کو پیسے دے ۔ ٹی ٹونٹی ٹورنا منٹس کی وجہ سے کھلاڑی قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنا پسند نہیں کرتے ہیں ۔کمیٹی نے تحفظا ت کل اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امیر امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور دوسروں کی فکر کرنے والا کوئی نہیں ہے ۔ معاوضوں می فرق ختم کرنے کیلئے کم سے کم تنخواہ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے ۔جواری نوجوان کرکٹرز تک رسائی کو شش کرتے ہیں اس لئے کھیل میں کرپشن کو ختم کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن