• news

اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کا اعلان

تل ابیب( نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیوں کی تعمیر کا اعلان کردیا ہے ، وزیر دفاع ایویگرور لائبر مین نے کہا کہ منصوبے کے تحت مغربی کنارے میں بار سو سے زائد نئے مکانات تعمیر کیے جائیں گے جبکہ مزید ڈھائی ہزار مکانات تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی منظوری بھی لے لی گئی ، اسرائیلی وزیر اعظم بخجمن نیتن ہاھو نے کہا کہ ان کا ملک شام سے حساس اور خطرناک ہتھیاروں کی لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ کو منتقلی کی روک تھام کے لئے تمام وسائل استعمال کرے گا، اسرائیلی وزیر اعظم بخجمن نیتن یاھو نے ان خیالات کا اظہار نیٹو ممالک کے سفیروں سے ملاقات کے دوران کیا، اسرائیل نے یورپ کو دہشت گردی کے کئی بڑے واقعات سے بچایا ہے ادھر قابض صہیونی نے فلسطین دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شہید کے اس کے اہل خانہ سے ہر جانے کا مطالبہ کر ڈالا فلسطینی قانون دان نائلہ عطیہ نے کہا کہ عدالت میں دائر کردہ درخواست صہیونی فوج کا فلسطینوں کے خلاف نفرت اور انتقام کا غیر مسبوق واقعہ ہے۔ فوج نے شہید فلسطینی کے اہل خانہ کو جیپ کو پہنچنے والے نقصان کے لئے 95 ہزار شیکل ہر جانے کا نوٹس جاری کرنے کا کہاہے شہر نابلس میں ایک یہودی بستی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک یہودی آباد کار ہلاک ہوگیا وہ مذہبی پیشوا (ربی) بتایا جاتا ہے، اسرائیلی فوج نے متعدد دیہات کا محاصرہ کرلیا، محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی کی کارروائی اور گھروں میں خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا، اسرائیلی حکومت کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کے مغربی اور مشرقی حصوں کو باہم یکجا کرنے کے خلاف اردن کے 50 ارکان پارلیمان نے اسرائیلی سفیر کو طلب کرکے اس سے احتجاج کرنے کا مطالبہ کیا ہے صہیونی فوج نے شمالی فلسطین کے الرملہ شہر میں ایک فلسطینی کے مکان کو دھماکے سے اڑا دیا، اسرائیل کی عوفر فوجی جیل میں قید ایک فلسطینی خاتون کی انتظامی حراست میں دوسری بار تین ماہ کی توسیع کی گئی ہے، اسرائیلی پارلیمنٹ میں ایک نیا قانون پاس کیا گیا ہے ۔ ہفتہ یہودیوں کے لئے مقدس دن ہے اور یوم السبت کہلاتا ہے یہ نیا قانون پا رلیمان کے سیکولر ارکان کے غم و غصے کا باعث بنا ہے ، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پارلیمان میں محض ایک ووٹ کو سبقت کے ساتھ منظور کیے جانے والے اس قانون کے تحت ملکی وزیر داخلہ کو ان میونسپل قوانین کو منسوخ کرنے کا اختیار حاصل ہوگیا ہے جن کے تحت لوکل کونسلیں اپنے علاقوں میں ہفتے کے روز دکانوں اور ریستورانوں کو کھولنے کی اجازت دے سکتی ہیں فلسطینیوں کے لئے امریکی امداد میں کمی کے ممکنہ نتائج پر سویڈش سفیر نے کہا فیصلے سے مشرقی وسطی عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن