بہاولپور: وکٹوریہ ہسپتال میں سوائن فلو کی ایک اور مریضہ چل بسی
بہاولپور (نامہ نگار) بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مبینہ طور پر سوائن فلو کی مریضہ رضوانہ بی بی انتقال کر گئیں‘ وکٹوریہ ہسپتال کے فوکل پرسن ڈاکٹر سید احمد بخاری نے بتایا کہ رضوانہ بی بی بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں داخل تھیں تین روز سے آئی سی یو میں داخل تھیں اور سیٹلائیٹ ٹائون کی رہائشی ہیں‘ اس طرح سے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں مبینہ طور پر سوائن فلو سے اب تک 4ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔