نیول چیف ایڈمرل ظفر عباسی کی زیر صدارت کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس اختتام پذیر
اسلام آباد ، لاہور (سٹاف رپورٹر+ خبرنگار) پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہو گئی۔کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کی۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کوپا ک بحریہ کی فیصلہ سازی کے نہایت اہم اجلاس کی حیثیت حاصل ہے جس میں چیفس آف اسٹاف، تمام پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز پاک بحریہ کی دفاعی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیتے ہیں۔حربہ نیول کروز میزائل کی مقامی سطح پر تیاری پاک بحریہ کے خود انحصاری کی منزل کے حصول کا مظہر ہے۔