خصوصی عدالت نے بیان قلمبند کرانے کیلئے دو گواہوں کو طلب کر لیا
اسلام آباد (نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف ممبئی حملہ کیس میں اگلی سماعت پر گواہوں صادق اور طارق کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز بدھ کو ممبئی حملہ کے ملزم ذکی الرحمن کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی ۔