سنیٹر سلیم ما نڈوی والا کی اہلیہ انتقال کر گئیں، زرداری کا اظہار تعزیت
کراچی (سٹاف رپورٹر) سنیٹر سلیم ما نڈو ی والا کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ اطلاع ملتے ہی سینیٹر مانڈو ی والا اسلام آباد پہنچ گئے۔ دریں اثنا آصف علی زرداری نے مانڈوی والا کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ دکھ اس گھڑی میں پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان مانڈوی والا خاندان کے ساتھ برابر شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے جوار رحمت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔