• news

پاکستان آگہی پروگرام: سکولوں کے طلبہ، اساتذہ کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظم موبائل یونٹس کے تعلیمی اداروں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ شالیمار ٹائون‘کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ اور الغوثیہ پبلک ہائی سکول‘ ملتان روڈ‘ شاہ پور کانجراہ کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظم‘ جوہر ٹائون‘ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ہائی سکول‘ امرسدھو ‘صنعت زار ‘ کشمیر بلاک علامہ اقبال ٹائون‘ادارہ تعلیم القرآن -40 کوثر بلاک‘ اعوان ٹائون‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ صدیق پورہ بادامی باغ‘سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ صدیق پورہ‘ بادامی باغ کا وزٹ کیا۔ تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد443تھی۔ 

ای پیپر-دی نیشن