• news

اتحاد امت کا نفرنس کل بادشاہی مسجد میں ہوگی

لاہور(خصوصی نامہ نگار) سابق خطیب امام باد شاہی مسجد وسفیر امن مولاناڈاکٹر سید محمد عبد القادر آزادکی اتحاد امت اور امن کے حوالے سے گرانقدر خدمات پر ان کی یاد میں پندرھویں سالانہ اتحاد امت کانفرنس کل بادشاہی مسجد میں12بجے دن ،خطیب باد شاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر نگرانی منعقد ہوگی، صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور و نیشنل ہارمنی پاکستان سردار محمد یوسف کریں گے،مہمانان خصوصی میں سید زعیم حسین قادری،اور سیکرٹری مذہبی امور اعجازا حمد، ڈ اکٹر سید طاہر رضا بخاری کے علاوہ دیگر تمام مسالک کے راہنما واور سیاسی ،قومی و ملی ،مذہبی راہنما ووکلا دانشورصحافی شرکت وخطاب کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن