• news

امت کو وحدت کی لڑی میں پرونا وقت کی اہم ضرورت ہے : ذکراللہ مجاہد

لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ بنی مہربان ﷺ کی امت کو وحدت، اتفاق و اتحاد کی لڑی میں پرونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جماعت اسلامی لاہو رکے زیر اہتمام کل دوپہر 1بجے الحمراء ہال میںـ"اتحاد امت علماء کنونشن "کا انعقاد کیا جا رہاہے ۔ صدارت شیخ القرآن الحدیث مولانا عبدالمالک کریں گے اور موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات کے تنا ظر میں اتحاد امت کے حوالے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن