• news

جنرل ہسپتال میں انفلوئنزا سے متعلق آگہی سیمینار

لاہور(کامرس رپورٹر) موسمی انفلوئنز ا(ایچ ون این ون )سے بچاو ،حفاظتی تدابیر اور بر وقت علاج معالجے کے بارے آگاہی دینے کے لیے لاہور جنرل ہسپتال میں سیمینار کا انعقاد ہوا، جس کے مہمان خصوصی پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب تھے جبکہ مختلف شعبوں کے پروفیسر صاحبان اور طبی ماہرین نے انفلوئنزا کی وبا کے بارے میں لیکچرزدیئے۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ ہر زکام انفلوئنزا نہیں ہو تا لہذا مریضوں کی جلد اور درست تشخیص اہم ہے تاکہ ان کا صحیح سمت میں علاج شروع ہو سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن