قصور واقعہ نے مسلم لیگ ن کی گڈگورننس کے دعوؤں کی قلعی کھول دی: عزیز الرحمن چن
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے قصور میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کی واردات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت فی الفور واقع کی تحقیق کر کے ذمہ داران کو نشان عبرت بنائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قصور میں پے در پے زیادتی کے واقعات نے ن لیگ کی گڈگورننس کے دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے ۔