• news

میرا نام زینب، مجھے آم پسند ہیں، ننھی طالبہ کے آخری ہوم ورک کی تحریر پڑھ کر ہر آنکھ اشکبار

لاہور (این این آئی) میں ایک لڑکی ہوں، میرا نام زینب ہے۔ میں پاکستانی ہوں‘‘۔ قصور میں زیادتی کے بعد بہیمانہ انداز میں قتل ہونے والی زینب کی سکول کی کاپی پر لکھی تحریروں نے پڑھنے والی ہر آنکھ کو اشک بار کردیا۔ ننھی زینب کی کتابیں اور کاپیاں اسی طرح اس کے بیگ میں موجود ہیں، جن پر 4 جنوری تک کا ہوم ورک موجود ہے۔ یہ وہی روز ہے جب زینب اغوا ہوئی اور پھر کبھی لوٹ کر گھر واپس نہ آئی۔ اردو کے ہوم ورک میں زینب نے ’’ میری ذات ‘‘ پر ایک مضمون میں اپنا تعارف کراتے ہوئے لکھا کہ میں ایک لڑکی ہوں، میرا نام زینب ہے، میرے والد کا نام امین ہے، میری عمر سات سال ہے، میں قصور میں رہتی ہوں، میں اول جماعت میں پڑھتی ہوں، میں الفاروق سکول میں پڑھتی ہوں، مجھے آم بہت پسند ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن