• news

ہائیکورٹ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے ڈبل بنچ نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے کیس پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کی جج عائشہ ملک اور جسٹس جواد حسن کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان فٹبال فیڈریشن کے وکیل ایڈووکیٹ افضل نے اپنے دلائل مکمل کر لیے۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر ڈبل بنچ نے کیس پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن