• news

پیپلز پارٹی لاہور ڈویژن کا اجلاس، پہلی مرتبہ اوپن فورم میں امیدواروں کے نام طلب

شیخوپورہ + لاہور (نمائندہ خصوصی + این این آئی) پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کی زیر صدارت پیپلزپارٹی لاہور ڈویژن کے عہدیداروں کا اہم اجلاس ڈویژنل صدر رائے شاہجہان بھٹی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا جس میں آئندہ منعقد ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارو ں کے نام پارٹی ورکروں سے طلب کئے گئے\ پارٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اوپن فورم میں امیدواروں کے ناموں کی فہرست مانگی گئی۔ اجلاس میں ضلعی صدر جاوید اکبر ڈوگر، پیر سید ابرار حسین شاہ ،سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ قمر الزمان کائرہ نے پولیس پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا پولیس نے آئندہ چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا تو پھر پورے پاکستان میں دما دم مست قلندر ہوگا ہم اپنے کارکنوں کی کسی صورت بے عزتی برداشت نہیں کریں گے۔ این این آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کی پنجاب ایگزیکٹو کا اجلاس سانحہ قصور کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن