• news

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے نئے ڈی جی ذکاء الرحمن نے کمانڈ سنبھال لی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ریئر ایڈمرل ذکاء الرحمن نے ڈائریکٹر جنرل کی حیثیت سے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کمانڈ سنبھال لی۔ریئر ایڈمرل ذکاء الرحمن نے 1988 میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمشن حاصل کیا۔ وہ مختلف کمانڈ تقرریوں پر تعینات رہ چکے ہیں جن میں جنگی بحری جہاز اور 25thڈسٹرائر اسکواڈرن کی کمانڈ شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن