ایڈیشنل رجسٹرار وفاقی یونیورسٹی پر نامعلوم افراد کا تشدد
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایڈیشنل رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی پر نامعلوم ملزمان نے تشدد کیا پولیس ذرائع کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار عقیل کو فائر بریگیڈ کے قریب تشدد کا نشانہ بنایا گیا موٹرسائیکل سوار ملزمان نے عقیل کو راستہ پوچھنے کیلئے روکا ملزمان نے ایڈیشنل رجسٹرار کے سر پر پستول کے بٹ مار کر زخمی کردیا اور عقیل کو طبی امداد کیلئے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے