• news

شیخ مجیب کو مظلوم قرار دے کر نواز شریف نے ملک سے غداری کی: زوار بہادر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ نوازشریف مجھے کیوں نکالا کی رٹ لگانے اور عدلیہ جیسے مقدس ادارے پر بنیاد ہرزہ سرائی کے بعد اب انہیں پاکستان دشمن عناصر بھی محب وطن دکھائی دینے لگے ہیں سابق وزیراعظم غدار پاکستان شیخ مجیب الرحمن کو مظلوم قرار دے کر ریاست پاکستان اور آئین پاکستان سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ پاکستان کے ساتھ ہمدردی رکھنے کے جرم میں وہ درجنوں افراد کو پھانسی پر چڑھا چکے ہیں ۔اس کے باوجود نواز شریف کا شیخ مجیب کو مظلوم کہنا اور غدار کے کردار کو دُھرانے کی بات کرنا ازخود ملک دشمنی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن